اس آرگنائزیشن کا ایک مشن اسلامی ثقافت خصوصا رضوی ثقافت اور اسلامی طرز زندگی کا فروغ ہے اور اسی طرح حضرت علی بن موسی الرضا علیہ السلام کےزائرین کی دینی و ثقافتی ضروریات کا پورا کرنا ہے۔
شیخ ابراہیم زکزاکی نے فولانی تحریک کے جوانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اور انہیں اعیادِ شعبانیہ بالخصوص ولادت باسعادت حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی مبارکباد پیش کی اور انہیں دینی اور ثقافتی فعالیتوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جمعہ کی رات سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں بڑے پیمانے پر جدہ میں تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
یمن کے خلاف سعودی اماراتی اتحاد کی جارحیت کے آٹھویں سال اور اس کے عوام کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے تحریک انصار اللہ نے کہا کہ سعودی جارح اتحاد کے حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں نے بھی زیادہ تر بین الاقوامی اداروں کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے گذشتہ برسوں میں نالج بیسڈ کمپنیوں کی حمایت اور تعاون کے لئے انجام پانے والے اقدامات اور ان سے متعلق تمام منصوبوں کو عملی جامعہ پہنانے کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں شمسی سال 1401 میں رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے ان تمام اہداف کو حاصل کرلیا جائے گا.
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کی میزبانی کرنے والے شامی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ جوہری مذاکرات میں کسی معاہدے تک پہنچنا ایران اور خطے کے مفادات اور عالمی توازن کے لیے اہم ہے۔
یمن میں سعودی اتحاد کے جرائم کے بارے میں خواتین اور بچوں کے حقوق کی تنظیم انتصاف نے اپنے تازہ ترین اعدادوشمار میں بتایا ہے کہ 6 ہزار سے زائد خواتین اور بچے شہید اور 6 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
ق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ جب سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو خطرہ ہوتا ہے تو یمن کے خلاف جنگ روکنا امریکہ اور برطانیہ کے مفاد میں ہو جاتا ہے۔
پندرہ شعبان المعظم کا جشن پورے ایران میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس دوران پورے ملک میں نماز جمعہ کے بھی اجتماعات شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوئے۔
قائم آل محمد حضرت امام مہدی (عج) کی ولادت با سعادت کی بابرکت اور پر مسرت شب کے موقع پر ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی جوان خاتون نے حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضر ہو کر اسلام قبول کر لیا.
آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے نوروز کے ایّام میں امام رضا علیہ السلام کے زائرین کی میزبانی کے لئے جامع منصوبہ بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 1401شمسی کے نوروز میں زائرین کی میزبانی میں ہمارا اہم ہدف و مقصد عالم آل محمد(ص) حضرت اما م رضا علیہ السلام کی سیرت و طرز زندگی کو زیادہ سے زیادہ متعارف کرانا اور زائرین کے لئے بامعرفت زیارت کو یقینی بنانا ہے...
یمن کی حزب حق پارٹی نے سعودی حکومت کو امریکہ و برطانیہ کے انٹیلیجنس اداروں کے منصوبوں پرعمل پیرا قرار دیا اور کہا کہ اس کا مقصد فرقہ واریت اورمذہبی فتنہ انگیزی ہے۔
سانحہ پشاور کے شہدا کے ایصال ثواب کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں مجالس ترحیم کا انعقاد کیا گیا اورمراجع عظام و علمائے کرام کی جانب سے دہشتگردی کے اس واقعے کی پرزور مذمت کی گئي ۔